پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے‘ عمران خان

پشاور (ٹی این این) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ واقعے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنایاجائے تاکہ معاملے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جاسکے ۔کراچی میں پی آئی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ نجکاری مسئلے کا حل نہیں حکومت کو چاہیے کہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کاحل نکالاجائے اور لازمی سروس ایکٹ کو ختم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ملازمین گزشتہ دو ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی شدیدمشکلات کاسامناہے ۔دوسری جانب پائلٹوں کی تنظیم پالپانے احتجاج سے علیحدگی کااعلان کیاہے ایسوسی ایشن کے صدر عامرہاشمی کاکہناہے کہ چارسوسے زائد پائلٹ سروس شروع کرنے کے حق میں ہے ۔پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کوختم کرنے کیلئے حکومت اورملازمین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔