قومی

رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

پشاور (ٹی این این)کراچی میں مقیم مہمندایجنسی کے رہائشی بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جوکہ2016ء کا پہلاپولیوکیس ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کی وجہ سے معذورہونیوالے بچے کی عمر تقریباًتین سال ہے جس کے خون کے نمونے جنوری میں لئے گئے تھے ۔ مذکورہ بچے کو سات بارسے زیادہ پولیو قطرے پلائے جاچکے ہیں تاہم اس کے پولیو وائرس طاقتور ہوچکے ہیں۔گزشتہ سال پاکستان میں 54پولیوکیسزکی تصدیق ہوئی تھی جن میں زیادہ کیس خیبرپختونخوامیں رجسٹرڈہوئے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button