قومی

صنعت کے فروغ اور پیدوار بڑھانے کی غرض سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیر اعظم نواز شریف نے کارخانوں کے لئےبجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےبرآمداتی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں مزید کارخانے نصب ہونگے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیںگے اور اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی آئیگی۔  ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے دعوٰی کیا ہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ تک قومی گریڈ میں اُنیس ہزار میگا واٹ تک کی بجلی جمع ہوگی جس سے ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں تبدیل ہوجائےگا اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔جنوری کی پہلی تاریخ سے صنعتوں کے لئے استعمال ہونے والی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو پشاور کے عوام نے سراہا ہے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہیہ تو انتہائی احسن اقدام ہے لیکن اسکا فائدہ عوام کو نہیں ہوگا جیسے تیل سستا ہوگیا لیکن کرایہ نامے وہی کے وہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ بجلی کی قیمتوں میں  عام آدمی کے استعمال کے لئے بھی کمی اعلان کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button