قومی

پاکستان اور امریکہ کے مابین مفاہتی یاداشت پر دستخط

پشاور (ٹی این این ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پاکستان، امریکہ سائنس و ٹیکنالوجی تعاون پروگرام کے لئے فنڈنگ کو دو گنا کرنے کے لئے ایچ ای سی اسلام آبادمیں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ تحقیق کے لئے 80 لاکھ ڈالر سے زائد رقم فراہم کی جائے گی جس میں صحت اور پانی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے دوسرے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ تعلیم، علم، مہارت اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی میں بے انتہا فوائد مضمر ہیں۔ امریکہ اور پاکستان دونوں ملکوں کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ تحقیق کے لئے فنڈنگ میں اضافہ اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر مختار احمدنے کہاکہ پاکستان اور امریکہ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اشتراک کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور یہ سمجھوتہ ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ اشتراک کار آنے والے برسوں میں جاری رہے گا

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button