خیبر پختونخواقومی

پشاور میں پہلے چڑیاگھر کا افتتاح کردیاگیا

پشاور (ٹی این این )پشاور میں پہلے چڑیا گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا فتتاح کردیاگیا ۔ راحت آباد میں 29اکڑ اراضی پر محیط چڑیا گھر کا افتتاح چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیا۔
چڑیا گھر کیلئے محکمہ جنگلات کے مطابق افریقہ اور دیگر ممالک سے جانور لائے جائیں گے جس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے۔اس موقع پر عمران نے کا کہناتھاکہ چڑیاگھر کے ساتھ سیمنا بھی تعمیر کیا جائیگا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف سب کچھ ڈنڈے کے زور پر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ خود ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہیں ماڈل ٹاؤن میں جو کیا اسے دہرایا گیا ہے ۔حکومت پی آئی اے ملازمین کے ساتھ بیٹھا کر مسائل حل کرنے چاہئے ۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف 6فروری کو ہونے والے احتجاج کی قیادت خود کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سٹرکوں کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کر کے کمیشن کھایا جا رہا ہے ۔ کراچی میں جو مجرم گرفتار ہوتا ہے قانون کے ساتھ ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں آباد پشاور کے سرمایہ کاروں واپس لائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button