قومی

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری

پشاور (ٹی این این) کراچی میں پی آئی اے ملازمین ہلاکت کے بعد قومی ائیرلائن کودرپیش بحران مزید سنگین ہوگیا ہے ۔ منگل کے روز ملک کے دیگر حصوں کے طرح پشاور میں بھی پی آئی اے ملازمین پرامن احتجاج کررہے تھے لیکن معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ فائرنگ سے دو پی آئی اے کے ملازمین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوئے ۔
یہ خبر آتے ہی پی آئی اے پشاور کے ملازمین نے بکنگ آفس پشاور میں تالے لگا ئے جبکہ دفاتر کے بجلی کنکشن بھی منقطع کرلئے گئے اور تین بجے کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے بکنگ آفس پشاور میں اپنے ساتھیوں پر ہونے والے فائرنگ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔
ملازمین نے پشاور ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا اور ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کیاجس کی وجہ سے کوالمپور اور کراچی جانے والی پی آئی اے پرواز منسوخ کردی گئی ۔
پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج گزشتہ 9 دنوں سے جاری تھا اور اس دوران پی آئی اے کے تمام بکنگ آفسز بند رہے جبکہ ائیر پورٹ سے فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق تھا تاہم کراچی میں فائرنگ کے دوران ملازمین کے جاں بحق ہونے کے بعد اب یہ تاثر پھیل گیا ہے کہ ملازمین کا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button