قبائلی اضلاعقومی

فاٹا سیاسی اتحاد کااصلاحات کیلئے قائم کردہ کمیٹی مسترد

پشاور(ٹی این این) فاٹا سیاسی اتحاد نے وفاق کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوامیں ضم کرنے کے علاوہ کسی اورنقطے پر راضی نہیں ہونگے۔
گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں فاٹاسیاسی اتحاد کے صدر حاجی اقبال آفریدی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت قبائلیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہاہے ، پورے ملک میں ایک نظام اور فاٹامیں ایف سی آرظالمانہ نظام لاگوکیاگیاہے۔
گورنرخیبرپختونخوا جو وفاق کی جانب سے قائم کمیٹی کے چیئرمین ہیں من پسند اور مراعات یافتہ لوگوں کو بلواکر اصلاحات کی راہ میں رکاؤٹ ڈالناچاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ فاٹاسیاسی اتحاد کو تمام سیاسی جماعتوں کی تائیدحاصل ہے اور پندرہ فروری سے ہزاروں قبائلی اپنے حقوق کیلئے پشاورپریس کلب کے سامنے دھرنادینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button