خیبر پختونخواقومی

معدنیات میں افغان شہریوں کے ٹھیکے منسوخ کرنے کے احکامات

پشاور (ٹی این این) گورنر خیبر پختونخوا نے جعلی شناختی کارڈ پر افغان شہریوں کو معدنیات کے دئیے گئے ٹھیکے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردئیے ہیں۔ گورنرہاؤس سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ گورنر سردار مہتاب احمد خان کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ سرکاری آفسران کی ایما پر افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ پر قبائلی علاقوں میں معدنیات کے ٹھیکے دئیے گئے ہیں جس پر گورنر خیبر پختونخوا نے ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر فدا وزیر کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے اور سات دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ گورنر کے سامنے پیش کرے۔
گورنر ہاو س کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ افغان شہریوں کو دئیے جانے والے ٹھیکے فوری طور پر منسوخ کئے جائے اور اس جرم میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button