قومی

پنجاب میں سکول بندکرنا درست نہیں‘ چوہدری نثار

پشاور(ٹی این این ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سکولوں اور تجارتی مراکز کو بند کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں سردموسم کی وجہ سے سکول بندکرانے کے حوالے حکام بالا سے بات کی جائےگی۔
انہوںنے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ بندوق کے ذریعے جیت چکے ہیں لیکن نفسیاتی جنگ میں تاحال کامیابی نہیں ملی کیونکہ شدت پسندی کے ایک واقعے نے طوفان برپا کردیا ہے جس سے قوم میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ جنگ کی حالت میں قوم کو امیددی جاتی ہے ۔
وزیر داخلہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چوہدری نثار پر تنقیدکی تھی کہ انہوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت نہیں کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button