قومیکورونا وائرس

پاکستان میں کورونا سے مزید 68 اموات، 4455 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 68 افراد انتقال کر گئے اور 4455 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 02 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4455 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 68 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 67 ہزار 580 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2148 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 639 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79837 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button