قومی

آزاد کشمیر: فوجی گاڑی کو حادثہ، 4 جوان شہید 3 زخمی

آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button