خیبر پختونخواقومی

آرمی اور گیریژن بورڈ کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے بند

پشاور(ٹی این این) ملک بھر میں پاک آرمی اور گیریژن بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کو تین روز کیلئے بند کردیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے بندش کے حوالے سے حکام کا کہناہے کہ ان سکولوں کا نصاب صوبہ پنچاب سے مطابقت رکھتا ہے اور پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھٹیاں دیدی گئی ہیں جس کی وجہ سے دیگر پاک آرمی اور گیریژن بورڈ کے زیرانتظام تمام سکول بند کردئیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں اور اس سلسلے میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر متعدد سکول پرنسپلرز کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button