قومی
بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کرنے کے احکامات
پشاور (ٹی این این) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کئے بلدیاتی نمائندوں کو جلد اختیار منتقل کی جائیں۔
اس حوالے سے بدھ کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا ہے لیکن انہیں تاحال اختیارات منتقل نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے بلدیاتی نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے تمام حکومتوں کو اس حوالے سے جلد اپنی رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔