قومی

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5ہزار 618 ہو گئی

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سال کی عمر کے مزید 121 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کا شکار ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 5ہزار 618 ہو گئی۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سے 20 سال کے 75 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 سے 30 سال کے 166 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 سے 45 سال کے 242 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 46 سے 60 سال کی عمر کے 154 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 61 سے 80 سال کی عمر کے 87 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 سال سے زائد عمر کے 11 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث دو افراد اموات کا شکار ہوئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 485 مردوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 371 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ شہری علاقوں میں کرونا کے سب سے زیادہ 528 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 328 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مجموعی طور مثبت کیسز کی تعداد 56 ہزار 450 ہوگئی ہے، اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 8.83 فیصد ہوگئی ہے اور ہسپتالوں پربوجھ بڑھ رہا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button