قومی

پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

پنجاب میں سینیٹ کی تمام 11خالی نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہو گئے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، ٹیکنوکریٹس اور جنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب ہونے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چوہدری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیف اللہ سرور نیازی اور مشاہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button