قبائلی اضلاعقومی

مہمند ایجنسی میں تحریک انصاف کا جلسہ

مہمند ایجنسی (ٹی این این ) تحصیل صافی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہوا جس میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی خصوصی شرکت ۔
جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی ، عائشہ گلالئی سمیت دیگر مقررین کا کہناتھاکہ گزشتہ دور میں فاٹا کے عوام کے ساتھ ظلم ہواہے ،قبائلی عوام کو عدل اور انصاف سے دور رکھا گیا ہے۔ تحریک انصاف ظلم اور ظالمانہ قانون ایف سی آرکے خلاف پارلیمنٹ اورباہر ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فاٹا میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے تحریک انصاف کا ساتھ دے۔ عمران خا ن فاٹا میں قبائلی عوام کی مرضی کے مطابق نظام لانا چاہتے ہیں اور اگر موقع دیا گیا تو ایف سی آرکو ختم کرکے منصفانہ اور انصاف پر مبنی قانون نافظ کرینگے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ اکیس وی صدی میں بھی فاٹا اور مہمند ایجنسی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ تحریک انصاف عوام کا پیسہ عوام پر حرچ کریگی ۔ جلسے میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button