قومی

یونیورسٹیاں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ سکیورٹی کو بہتر بنائے‘ گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (ٹی این این)گورنر خیبر پختو نخوا نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ سکیورٹی کی صورتحا ل کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ طلبہ بہتر ماحول میں تعلیم حا صل کرسکے ۔
باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کے تناظر میں خیبرپختونخوا کی تمام یونیورسٹیز کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے حوالے سےپشاور میںگورنر کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جلاس میںفاٹا سمیت صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوںکے وائس چانسلر ز شریک ہوئے اجلاس میںسانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداءکیلیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی گورنر نے کہا کہ روازانہ کی بنیاد پر صوبے کی تمام یونیورسٹیز میں حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاجائیگا اور مطلوبہ انتظامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اجلاس میں اور اس سلسلے میںیونیورسٹیز کی سکیورٹی کے ضمن میں مالی مشکلات کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے لا ئحہ عمل طے کیا گیا۔ یونیورسٹی سٹاف کی مناسب ٹریننگ کیلئے چیف سیکرٹری سے فوری رابطہ کیاجائے، گورنرنے آئی جی پی کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیز میں تعینات پولیس اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنایاجائے بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گورنرسردارمہتاب علم کے دشمنوں کو کسی قیمت پرمعصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button