قومی

نادرا کو این اے 125میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم

پشاور (ٹی این این ) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا ہے اور اس ضمن میں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا کو احکامات جاری کئے گئے ہیںکہ وہ تین ماہ میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنما ءحامد خان کی درخواست کی سماعت کی ۔ حلقہ این اے 125 سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما ءخواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جن کے پاس اس وقت وزارت ریلوے کا قلمدان ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق پر آنے والے اخراجات درخواست گزار حامد خان برداشت کریں گے۔
اس درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ عوام کے ووٹوں سے جیتنے کے بعد ڈھائی سال سے زیادہ عرصے تک عدالتوں کے چکر بھی لگانے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ انہیں قبول کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button