قومی

نیوزی لینڈ سے شکست : شاہد آفریدی نے اپنی غلطی مان لی

پشاور (ٹی این این) قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20میں شکست اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی،جیت کیلئے11کھلاڑیوں میں سے 8کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے،پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
پشاور میں آرمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں t20میں شکست غلطیوں کے باعث ہوئی، ون ڈے سریز کو چیلنج سمجھ کر کھیلنا ہوگا ، آج کی کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے جس میں غلطیوں اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اگر ہار ہوتی بھی ہے تو کم از کم لڑ کر ہارا جائے،ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بہت سا نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا اور ہمارے کھلاڑیوں کو تیز کرکٹ کے بہتر مواقع ملیں جس سے قومی ٹیم کے انتخاب میں آسانی ہوجائیگی، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں ملک نے عزت دی لہٰذا وہ جہاں بھی جاتے ہیں قوم کے سفیر کے طورپر خود کو پیش کرتے ہیں، پشاور زلمے ٹیم کا انتخاب پسماندہ علاقوںمیں کرکٹ کو فرو غ دینے کیلئے کیا قبل ازیں شاہد آفریدی اے پی ایس کے بچوں میں گھل مل گئے جبکہ اس موقع پر سکول کے طلباءمیں پشاور زلمے ٹیم کے 1ہزار شرٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button