قومی

پی آئی اےملازمین نے دفاتر بند کرلئے

پشاور(ٹی این این ) قومی ائیر لائنز پی آئی اے کے ملامزین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردئیے ۔ دفاتر بندش کا فیصلہ گزشتہ روز کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ کیپٹن سہیل کے زیرصدارت اجلاس میں کیاگیاہے۔
کیپٹن سہیل کا کہناہے کہ انہوں نے اپنا چار نکاتی ایجنڈ حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے ، اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو فضائی آپریشن بند کی جائیگی ۔
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا بل واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر ملازمین کے علاوہ اسمبلی اپوزیشن ارکین بھی وفاقی حکومت کیخلاف ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button