قومی

پاکستان پر افغانستان میں طالبان کو استعمال کرنے کا الزام غلط ہے: وزیراعظم

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈال کر اسے افغان جنگ کا حصہ بنوایا، پاکستان پر افغانستان میں طالبان کو استعمال کرنے کا الزام غلط ہے، پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہے۔

جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے اور نریندر مودی کی حکومت نازیوں سے متاثر ہے، آر ایس ایس ہٹلر کو ہیرو مانتی ہے اور وہ بھارت سے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

افغانستان سے متعلق عمران خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈال کر اسے افغان جنگ کا حصہ بنوایا، پاکستان پر افغانستان میں طالبان کو استعمال کرنے کا الزام غلط ہے، پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہے۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سوالات پر کہا کہ پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیجنے کا الزام بھی درست نہیں، مجھ میں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کافی چیزیں مشترک ہیں، ہم چاہتے ہیں امریکا مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ  یکساں رویہ اپنائے۔

امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن امریکی پولز میں سرفہرست ہیں لیکن ٹرمپ بھی غیر معمولی سیاست دان ہیں۔

نائن الیون کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا اور نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے تھا۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور پرویز مشرف دباؤ برداشت نہ کرسکا، دوسروں کی جنگ میں شامل ہونے کی میں نے شروع دن سے مخالفت کی۔

بھارت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بھارت کی طرح برابری کی سطح پر برتاؤ کرے، خصوصاً مسئلہ کشمیر پر کیونکہ مسئلہ کشمیر خطے کا اہم مسئلہ ہے جو کبھی بھی بھڑک سکتا ہے، امریکا کا خیال ہے بھارت چین کو روک سکتا ہے ، یہ ایک ناقص خیال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک فسطائی ریاست ہے جس سے پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک چین ، بنگلا دیش اور سری لنکا کو بھی خطرہ ہے، بھارتی حکومت خطے کی سب سے زیادہ انتہاپسند حکومت ہے۔

افغانستان سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یارنے افغان آئین کو تسلیم کیا اور انتخابات میں حصہ لیا جبکہ افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبداللہ سے بھی افغان امن سے متعلق بات ہوئی، چاہتے ہیں افغانستان کی آئندہ حکومت بھارت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت اور امریکا کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ بھی ہوا ہے جس پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button