قومی

مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا‘ راحیل شریف

پشاور(ٹی این این) پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ توسیع پر یقین نہیں رکھتے ، وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اور وقت پر ریٹائر ہوں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پر آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کہتے ہےں پاکستان فوج ایک عظیم ادارہ ہے، میں مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں برس نومبر میں ختم ہورہی ہے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں کافی عرصے سے خبروں میں گردش کر رہی تھیں۔انہوں نے 29 نومبر 2013 ءکو بری فوج کے سربراہ کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدت پسندی کے خاتمے کےلئے جاری کوششیں جاری رہیں گی اور قومی مفادات کا دفاع ہر صورت میں کیا جائےگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button