قومی

وینا ملک کاشوہر کے ہمراہ باچا خان یونیورسٹی کا دورہ

چارسدہ (ٹی این این) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا اور شدت پسندوں کے ہاتھوں شہید طلباءکےلئے فاتحہ خوانی کی ۔ وینا ملک نے شہید طلباء، اساتذہ اور پاک آرمی کے حق میں گانا بھی گنگنایا۔
معروف اداکارہ نے اپنے شوہر اسد خٹک اور 16ماہ کا بیٹے کے ہمراہ یونیورسٹی گئی ، انہوں نے حملے کی مذمت کی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا،اداکارہ نے یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباءسے ملاقات بھی کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا ۔ وینا ملک نے شدت پسندوں کی جانب سے تعلیمی اداروں پر حملوں کو بزدلانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ خود ایک ماں ہیں اور شہداءکی ماﺅں کے دکھ کو سمجھ سکتی ہیں،اس موقع پر وینا ملک اور اسد خٹک نے شہداءکیلئے گیت بھی گنگنایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button