قومی

تورخم بارڈر پر کوئیک ریسپانس فورس تعینات

خیبر ایجنسی( ٹی این این) پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی نے تورخم بارڈر پر سکیورٹی کو سخت بنانے کیلئے لیویز اہلکاروں پر مشتمل کوئیک ریسپانس فورس قائم کیا ہے ۔
لنڈیکوتل کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام کے مطابق گزشتہ روز تورخم پر قائم چیک پوسٹوں کے کمانڈروں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں سکیورٹی کے اقدامات پر غور کیاگیا۔
اجلاس کے دوران پچاس لیویز اہلکاروں پر مشتمل ایک کوئیک ریسپانس فورم قائم کردی ہے جو 24گھنٹے بارڈر پر ڈیوٹی دینگے اور بارڈر سے آنے والے افراد کے مکمل دستاویزات چیک کرنے کے علاوہ تلاشی بھی لینگے۔
سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے احکامات جمرود خود کش دھماکے اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والے حملے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔
حملہ آوروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تورخم بارڈر کے راستے افغانستان سے پاکستان آئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button