قومی

یورپ، امریکہ کے بعد افریقن ائیرلائنز میں بھی پاکستانی پائلٹوں پر گھیرا تنگ

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کی جانب سے قومی ایئرلائنز پی آئی اے پائلٹوں کے خلاف بیان بازی کرنے پر یورپ اور امریکہ کے بعد افریقن ایئرلائنز نے بھی پاکستانی پائلٹوں پر گھیرا تنگ کر دیا جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر ہوا بازی کے مخالفانہ بیان کے بعد ایتھوپین ایئر لائنز ایوی ایشن میں پاکستانی پائلٹوں پر تحفظات کے اظہار کے بعد پی آئی اے حکام سمیت سول ایوی ایشن پاکستان کو اور وزارت خارجہ کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں ان اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام پاکستانی پائلٹوں کی ڈگری اور لائنس کا جائزہ لینے کے بعد ایتھوپین سول ایوی ایشن کو رپورٹ ارسال کریں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکا نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا امریکا میں پرواز کے حوالے سے خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور  پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی فلائٹس کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button