قومی

اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں گزشتہ ماہ سے بند ہیں اور اس میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی جب کہ اندرون ملک آپریشن میں 13 مئی تک توسیع کا نوٹم جاری کیا تھا تاہم اب علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس اور  فضائی آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button