قومی

چین سے 71 افراد وطن واپس پہنچ گئے

 

چین سے 10 پاکستانی طلبہ سمیت 71 افراد  وطن واپس پہنچ گئے جنہیں مکمل سکریننگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق واپس آنے والے طلبہ غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے براستہ بینکاک گزشتہ رات لاہور پہنچے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ طلبہ کو مکمل سکریننگ کےبعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرکے مطابق 2 روز کے درمیان چین سے 50 کے قریب مسافرپاکستان آئےہیں جب کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو ایس اوپیز کے مطابق چیک کیا جارہا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ چینی حکام بھی مسافروں کو مکمل سکریننگ کے بعد ہی سفرکی اجازت دیتے ہیں۔ دوسری جانب چین سے غیر ملکی ائیرلائن سی زیڈ 6007 اورمچی سے اسلام آباد پہنچی جس کے ذریعے 61 مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سےآنے والے مسافروں کی ائیرپورٹ پرسکریننگ کی جائےگی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں چین سے آنے والے طلبہ کی بغیرسکریننگ ائیرپورٹ سےجانےکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ائیرپورٹس پر مکمل ووسکریننگ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکریننگ سےگزرنے والے طلبہ کی مکمل دستاویزی تفصیلات بھی موجود ہیں، چین سے آنے والے طلبہ  ووہان شہر سے 2 ہزار کلومیٹر دور قیام پذیر تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button