ماڈل قندیل بلوچ کو بھائی نے قتل کردیا

ماڈل قندیل بلوچ کو اپنے آبائی گھر ملتان میں قتل کردیا گیا ، آر پی او ملتان کے مطابق قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے گھر میں ہی قتل کیاہے ۔
قندیل کے والد نے آرپی او کو اطلاع دی کہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے ۔ماڈل قندیل بلوچ نے محدود ووقت میں سوشل میڈیا پر فیس بک پر اپنے قابل اعتراض تصاویر ‘ ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے شہر پائی۔ رمضان المبارک میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مفتی عبدالقوی کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو میڈیا پر نشر ہوکے بعد قندیل بلوچ کی شہرت میں اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کچھ روز قبل قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ چوہدری نثار سے سکیورٹی بھی مانگی تھی ، مگر پیسا ممکن نہ ہوسکا ۔ پچھلے کچھ عرصے سے قندیل بلو چ متنازع بیانات اور ویڈیو ز کی وجہ سے خبروں عام رہیں ۔

Show More
Back to top button