قبائلی اضلاعقومی

ڈی آئی خان: 25عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے

پشاور (ٹی این این )ڈیراسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 25عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے، ہتھیار ڈالنے والوں میں 4اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈگری کالج کلاچی میں اس حوالے ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں سکیورٹی حکام اور مقامی انتظامیہ نے شرکت کی ، جرگہ میں کالعدم تحریک طالبان کے 4اہم کمانڈرز نے اپنے 21ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر خو د کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،ہتھیار ڈالے والے کمانڈر نے حکومتی رٹ تسلیم کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ کسی پاکستان مخالف سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ امن کے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کا بھر پور ساتھ دینگے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button