لائف سٹائل

کلین اینڈ گرین پشاور مہم طلبہ نے دیواروں پر نقش و نگار بنا کر خوبصورت بنایا دیا

نبی جان اورکزئی 

پشاور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نجی یونیورسٹی نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا۔ نجی یونیورسٹی کے طلبہ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بیرونی دیواروں پر فن مصوری کر کے مخلتف پیغامات کے پینٹنگ بنائے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دیواروں پر کی گئی اس فن مصوری میں یہاں کی ثقافت اور معاشرتی برائیوں کے حوالے سے آگہی دی گئی یے۔ دیواروں پر فن کی یہ مصوری طلباء و طالبات نے اس لیے کی تاکہ پشاور کے در و دیوار خوب صورت لگنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں آگاہی بھی پھیل سکے۔

اس موقع پر منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور راؤ ہاشم کا کہنا تھا کہ شہر کے دیگر دیواروں پر بھی وال پینٹنگ کی جارہی ہے جس سے شہر پشاور کی عظمت رفتہ دوبارہ بحال ہو گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں نے بھی وال پینٹنگ کی مہم کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پشاور کی خوب صورتی میں مزید اضافے کے لئے اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس مہم میں خیبر پختونخوا کے کلچر، تاریخ، تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے پینٹرز کو پورے پاکستان سے دعوت دی گئی کہ وہ آکر پشاور کی دیواروں کو خوبصورت بنائیں اور آپنے فن کا مظاہرہ کریں اور خیبر پختونخوا اور خصوصا پشاور کی تاریخ کو اجاگر کریں۔

اس پینٹنگ مہم میں حصہ لینے والے پینٹر محمد نادر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیوار پر جو پینٹنگ بنائی ہے وہ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے ہے اور اس پینٹنگ میں کلائمیٹ چینج کی وجہ سے پانی کی کمی کو اجاگر کیا ہے، اس سے لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ پانی کو احتیاط سے استعمال کیا جائے۔

پینٹنگ مہم کی ایک منتظمہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دیواروں کو پینٹنگ سے سجائیں گے اور بعد میں سرکاری سکولوں سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بھی پینٹنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک پینٹنگ کے پیچھے ایک تھیم چھپا ہے اور اس کا بنیادی مقصد لوگوں کو صفائی، تعلیم، کلچر، کلائمیٹ چینج اور نشے کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں انکے ساتھ دس ولنٹیئرز تھے اب یہ تعداد سو سے تجاوز کرچکی ہے اور مزید لوگوں نے اس میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button