لائف سٹائل

رمضان المبارک کے برعکس ایک دن عید پر اتفاق نہ ہوسکا، کئی علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے

افغان مہاجرین کیمپوں سمیت خیبرپختونخوا کے کئی قبائلی اضلاع اور چند ایک دیہات میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے

رمضان المبارک کے برعکس اس بار خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں عید الفطر ایک دن منانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کیمپوں سمیت شمالی وزیرستان، باجوڑ، مہمند اضلاع سمیت کئی علاقوں میں عید منائی جا رہی ہے۔

گزشتہ شام شمالی وزیرستان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کی کئی شواہد سامنے آنے پر اج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح باجوڑ اور مہمند کے زیادہ تر علاقوں میں عوام نے سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ شب سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور پشاور مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے شہادتیں نہ ملنے پر عید 22 اپریل بروز ہفتہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع کے کئی دیہاتوں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

کون کونسے ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے؟

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ اور مکہ میں مسجد الحرام میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات ، قطر، ترکی اورافغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے جہاں بعض مسلمان جمعہ کو اور دیگر ہفتے کو عید منائیں گے۔

ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button