لائف سٹائل

ضلع کرم میں اقلیتی برادری کے لیے ڈومیسائل کا اجراء شروع

قبائلی اضلاع کی اقلیتی برادری کو ڈومیسائل کا اجراء شروع کردیا گیا ضلعی انتظامیہ کرم کی جانب سے نارائن سنگھ کو پہلا ڈومیسائل جاری کردیا گیا۔
کرسچین کالونی پاڑاچنار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائنارٹی کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک ، اقلیتوں کیلئے رکن صوبائی اسمبلی نیلسن وزیر ، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے ڈومیسائل کا اجراء بہت بڑا مسلہ تھا جو کہ حل کردیا گیا اور قبائلی اضلاع میں اقلیتوں کیلئے پہلا ڈومیسائل جمعرات کے روز جاری کردیا گیا۔ عیسائی برادری کے ایک رہنما حنان غوری کا کہنا تھا کہ وہ 1915 سے قبائلی اضلاع میں رہائش پذیر ہے اور ڈومیسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ مختلف مسائل کا شکار تھے اور ڈومیسائل ملنے پر اقلیتوں میں جشن کا سماں ہے۔

اس موقع پر اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے ملک جیمس مسیح اور عیسائی برادری کے دیگر رہنماؤں نے عیسائی برادری کے مسائل کے حوالے سے بات کی۔ انہو نے کہا کہ کرسچین کالونی میں ایک کمرے میں چھ چھ خاندان رہ رہے ہیں اور مشکل ترین حالات میں زندگی کزار رہے ہیں ہندو کمیونٹی کے رہنما نرائن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کرم سمیت تمام قبائلی اضلاع میں اقلیتوں کے عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی اقلیتوں کے رکن صوبائی اسمبلی نیلسن وزیر نے کھلی کچہری سے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائنارٹیز کے لیے ایک اچھی رہائشی کالونی بنائے جائے گی اور انکے قبرستانوں کی چار دیواری بنائے جائے گی۔

نیلسن وزیر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کے لیے سکالرشپ اور دیگر امداد کے علاؤہ سکیل ڈویلپمنٹ پروگرام بھی صدہ اور پاراچنار میں شروع کیا ہے اور آب نوشی کے مسلے کے حل کیلئے ٹیوب ویل کی منظوری دی ہے اور یوتھ کیلئے دس کروڑ روپے رکھے ہیں اور کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر واصل خان نے کہا کہ آج کھلی کچہری تفصیل سے سنی ہے اور تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور اے ڈی پی میں پندرہ ملین کا بجٹ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے رکھا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتی باشندے ملک وقوم اور علاقے کے لوگوں کی بہترین خدمت کررہے ہیں اور لوگ بھی ان کیساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر واصل خان نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سپورٹس گالا اور یوتھ کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button