لائف سٹائل

متاثرین سیلاب کی امداد: میانوالی کے خواجہ سراء نے مثال قائم کر دی

خود لوگوں کی لعن طعن سننے اور ناچنے کے باوجود سیلاب متاثرین کیلئے نرم گوشہ اور رحم کرنے والی خواجہ سراء رہنما میڈم رمشا ملک آف کالا باغ میانوالی نے 80 ہزار روپے سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیئے۔

حالیہ سیلابوں نے جہاں اچھے خاصے سفید پوشی کا بھرم رکھنے والوں اور کھاتے پیتے گھرانوں کو روڈ پہ لاکھڑا کر دیا وہاں پر ہمت، حوصلے اور محبت کی مثال قائم کرنے والی پاکستانی قوم میں مردوں عورتوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی پیچھے نہ رہے، میانوالی کالاباغ سے ٹرانسجینڈر رہنما رمشاء ملک نے خصوصاً میلے میں پرفارمنس دکھا کر 80000 ہزار کی رقم سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کر دی۔

انہوں نے 30000 ہزار کالاباغ میں امدادی کیمپ جبکہ تیس ہزار ڈیرہ اسماعیل خان میں امدادی کیمپ اور اسی طرح سے بقایا 20000 پشاور متاثرین کیلئے دیئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حالات کا مقابلہ کرنا ان کی تربیت میں شامل ہے لیکن اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کیلئے ساری قوم کو ہمت دکھانا ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button