لائف سٹائل

ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جمعہ کی صبح سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئیجو اب آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کےاکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر  ہوئی، آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button