لائف سٹائل

خیبر: وادی تیرہ کے مویشیوں پر موذی مرض کا حملہ، 50 سے زائد مویشی ہلاک

ضلع خیبر: وادی تیراہ میں مال مویشیوں پر موذی مرض کے حملے سے پچاس سے زائد مال مویشی ہلاک ہو گئے جس سے مقامی لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا، مقامی عمائدین نے متعلقہ ادارے سے ایمرجنسی بنیادوں پر موذی مرض کے خلاف تیراہ میدان کو ٹیمیں روانہ کرنے اور ادویات پہنچانے کی اپیل کر دی۔

تیراہ میدان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بوٹان شریف، بَرقمبر خیل، ملک دین خیل اور آدم خیل سمیت دیگر علاقوں میں مال مویشیوں میں موذی مرض نے جنم لیا ہے، مال مویشی کئی روز تک نہ کچھ کھاتے اور نہ پیتے ہیں، اب تک اس موذی مرض کی وجہ سے درجنوں مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی عمائدین کے مطابق تیراہ میدان میں مال مویشی کا کوئی ہسپتال موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر اس مرض میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مقامی لوگوں کا لاکھوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔

عمائدین نے صوبائی حکومت اور محکمہ حیوانات ضلع خیبر سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر تیراہ میدان کو ٹیمیں پہنچا دی جائیں تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button