لائف سٹائل

پیٹرول کی قیمت دیکھ کر گاڑیاں بھی بے ہوش ہونے لگ گئی ہیں’

سوشل میڈیا ڈیسک

وفاقی حکومت نے منگل کی شب کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ شب قیمتوں میں اضافے کا نوٹییفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں عام آدمی کو آج سے ایک لیٹر پیٹرول 159 روپے 86 پیسے میں ملے گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 10 روپے کے اضافے کے بعد ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 144 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر  154 روپے 15 پیسے کر دی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے آٹھ پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اس پہلے جنوری کے مہینے میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر میں چار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے اس سے قبل مقامی میڈیا میں ایسی خبریں بھی دیکھنے میں آئی تھیں جن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا تھا تاہم نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم مصنوعات میں واضح اضافہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔

ٹوئٹر پر رد عمل

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان نے ٹوئٹر پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ’ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کے اضافے کے بعد اب ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی ، ہم پر رحم کریں ۔’

 

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ کوئی پوچھے تو کہنا سلیکٹرز کا ضدی،نالائق اور نااہل سیلیکٹڈ آیا تھا جو روز عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو یہ کہہ رہا ہے کہ وہ ان کا نہیں بلکہ اپنے آقاؤں کا نمائندہ ہے جو واپس اپنے آقاؤں کی طرف ہی لوٹے گا۔ اے این پی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔’

 

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘بے رحم حکومت نے عوا م پر طاقتور پیٹرول بم گرا دیا جبکہ وہ آج پورے صوبے میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے بھی کرینگے۔’

ٹوئٹر صارف احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول کی قیمت دیکھ کر گاڑیاں بھی بے ہوش ہونے لگ گئی ہیں۔‘

https://twitter.com/_ahmmmeddd/status/1493788036341157888

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button