لائف سٹائل

نوشہرہ: رکشہ ڈرائیور عرفان مسیح نے اپنی بیوی اور چار بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا

سید ندیم مشوانی

رسالپور سول بازار کے رہائشی مسیحی خاندان کے سربراہ رکشہ ڈرائیور عرفان مسیح نے اپنی بیوی اور چار بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا۔

خطیب جامع مسجد سول بازار رسالپور کینٹ مولانا محمد عدنان حقانی کے ہاتھ اسلام قبول کر کے جب عرفان نے کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھا تو مسجد میں موجود نمازیوں کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو نکل آئے۔

خطیب جامع مسجد سول بازار رسالپور کینٹ مولانا محمد عدنان حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”شکر الحمد اللہ مسیحی نوجوان جوڑے نے اسلام قبول کر لیا، دین اسلام سچا اور آخری دین ہے، اسلام کی مقبولیت میں اضافہ اس بات کی دلیل ہے، ایک مسیحی میاں بیوی نے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام کو اپنا لیا اور اپنی باقی ماندہ زندگی دین اسلام اور شریعت محمدی ؐکے مطابق گزارنے کا آغاز کر لیا۔”

نومسلم عرفان کا نام مسلمان ہونے کے بعد محمد عرفان رکھ دیا گیا، اس کی بیوی اور بچوں کے بھی مسلم نام رکھ دیئے گئے۔

نومسلم محمد عرفان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آذان کی آواز اور خطیب مولانا محمد عدنان حقانی کے حسن سلوے سے وہ بہت متاثر ہوئے، محلے کے تمام لوگ بہت خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے جس نے ان کو مسلمان بننے پر آمادہ کیا، ”کلمہ طیبہ پڑھ کر بہت سکون ملا، اللہ تعالی مجھ کو ایک باعمل مسلمان بنائے اور حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button