لائف سٹائل

دیر لوئر: نادرا دفاتر میں سٹاف کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا

 

دیرلوئر کے نادرا دفاتر میں سٹاف اور کاونٹرز کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو شاختی کارڈاور فارم ب بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

دیر لوئر کی سولہ لاکھ آبادی کیلئے حکومت نے سات نادرا دفاترقائم کئے ہیں اور ان سات دفاتر میں ٹوٹل 24 ٹیکنکل عملہ کام کر رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین، احساس پروگرام، ڈومیسائل اور سکولوں داخلوں کیلئے فارم ب لازمی قرار دینے کے بعد نادرادفاتر پر شہریوں کا رش لگا ہواہے اور نادرا کے دفاتر کے سامنے لوگوں کی قطاریں نظر آتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ اور فارم ب بنانے کیلئے شہری نادرا دفاتر کے سامنے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاف اور کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ انکے مسائل میں کمی آسکیں۔
دوسری جانب نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمدارشد کاکہنا ہے کہ نادرا دفاتر روزانہ کی بنیادوں پرپندرہ سو ٹوکن جاری کرتی ہے اور روزانہ پانچ ہزار مردخواتین اور بچے شناختی کارڈ اورفارم ب بنانے کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے نادرا دفاتر پر شہریوں کارش بڑھ گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button