لائف سٹائل

اپر دیر: رابطہ پل کی حالت خراب عوام مشکلات سے دوچار

اپر دیر میں جبر اور سیاہ جبر کو ملانے والا رابطہ پل کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ پل پر روزانہ سینکڑوں لوگ اور سکول کے بچے امدورفت کرتے ہیں۔

سابق تحصیل ممبر حبیب الحق سابق کونسلر نقیب اللہ مالانا بشیر احمد و دیگر نے ٹی این این کو بتایا کہ جبر اور سیاہ جبر رابطہ پل خستہ حال ہوچکا ہے اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے بچے اس پل کو پار کرکے سکول جاتے ہیں انکو فکر ہوتی ہے کہ کہیں وہ نیچے دریا میں نہ جاگرے۔

حبیب الحق نے بتایا اس پل کے تعمیر کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دی ہے کھلی کچہری میں بھی اس پر سوال اٹھایا لیکن ابھی تک کوٸی عمل درامد نہ ہوسکا۔ پی ٹی آٸی کے رہنما احسان اللہ نے بتایا کہ ایم این اے این اے پانچ نے اس پل کی تعمیر کے لیے تیس لاکھ روپے مختص کئے ہیں اس پر جلد ٹینڈر منظور ہوگا تاہم مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ سے پل ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button