خیبر پختونخوا

پشاور میں دفعہ 144نافذ

پشاور (ٹی این این)ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضلع بھر میں ایک ماہ کےلئے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ہتھیاروں کی نمائش ،سیاہ شیشوں والی گاڑیاں چلانے ،غیر رجسٹر ،اپلائیڈ فار اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
دریں اثناءڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت سکوٹر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، افغان مہاجرین کے شہر کے اندر داخلے ، الیکشن کے دوران آتشیں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی لگا دی ہے۔یہ پابندی 22، 23 اور 24جنوری2016تین دنوں کےلئے ہوگی۔
ان احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button