خیبر پختونخوا

دھوکا دہی پر پولیس اہلکار معطل

پشاور(ٹی این این) ا نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے پر ایف آر پی ہیڈ کوارٹرز کے کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے۔
پشاور کے ایک گریجویٹ شہری محمد غفران عالم نے آئی جی پی ناصر خان دُرانی کو ایس ایم ایس کے ذریعے شکایت کی تھی کہ ایف آر پی ہیڈ کوار ٹرز کے کانسٹیبل کفایت خان نے انہیں پولیس فورس میں بطور کانسٹیبل بھرتی کرنے کا جھانسہ دیکر اُن سے 4 لاکھ 11 ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے لیکن اب تک مجھے بھرتی بھی نہیں کیا اور نہ ہماری پوری رقم واپس کرنے کو تیار ہے۔
پولیس سربراہ نے ان الزامات کو ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کے ذریعے چیک کیا جس نے اپنی رپورٹ میں ان الزامات کو درست قرار دیا۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آر پی ہیڈ کوارٹرز کے کانسٹیبل کفایت کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button