خیبر پختونخوا
بٹ خیلہ کے شہید طالب علم کے والد کےلئے امدادی چیک

بٹ خیلہ (ٹی این این) سانحہ چارسدہ میں جام شہادت نوش کر نے والے بٹ خیلہ کے طالب علم عبد الماجد خان شہید کے والد بدر زمان کو 20لاکھ روپے کا امدادی چیک دےدیا گیا ۔ چیک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر شکیل خان ایڈو کیٹ نے دیا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلند ی کیلئے دعا کی ڈپٹی کمشنر علی عباس خان اسسٹنٹ کمشنرز اشفاق احمد تارانی اور شہاب خان بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔