خیبر پختونخوا

یکہ توت میں دو پولیس اہلکار قتل

پشاور (ٹی این این)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی صبح تھانہ یکہ توت کے علاقے رشید گڑھی میں پیش آیاجس میں نشانہ بننے والے دونوں افراد پولیس اہلکار تھے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دونوں افراد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے پولیس لائن جانے کیلئے نکلے۔جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا پشاور سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button