خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا دوسرا روز: چارسدہ کی فضا سوگوار

چارسدہ (ٹی این این )باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوسرے روز بھی سوگ اورہو کا عالم رہا ۔ واقعے میں شہید ہونےوالے یونیورسٹی کے وائر ہاوس انچارج فخرعالم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ سانحہ کے سوگ میں تمام تجارتی مراکز ‘ مارکیٹ اور عدالتیں بند رہی جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ۔ ضلع میں بےشتر نجی تعلےمی ادارے بند ر جبکہ سرکاری تعلےمی اداروں میں طلباءکی حاضری معمول سے کم رہی۔ طلباءاور اساتذہ نے مےڈےا سے بات چےت کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر حوصلہ پست نہیں کرسکتے اور علم کی روشنی سے دہشت گردوں کے گھروں مےں روشنی لائےنگے ۔ شہر کے مختلف علاقوں اور مساجد میں ختم القرآن اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button