خیبر پختونخوا

دہشتگردی کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے‘ وزیراعلیٰ پرویز خٹک

پشاور (ٹی این این )وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب و قت آگیا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھاکربھارت اور افغانستان کے ساتھ کھل کر بات کر ے کہ وہ اپنے سرحدات سے دہشتگردوں کی آمد بند کرکے دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
دہشت گردی کا شکار ہونےوالے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے کیمپس بعد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار ، پولیس ، فوج اور چارسدہ کے عوام نے بہادری کا مطاہرہ کرکے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو پہلے ہی سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے باہر سے فنڈنگ اور دراندازی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے متاثر ہونے والے کیمپس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کل کے ہونے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے صوبوں سے ایف سی کے دستوں کو فوری طور پر واپس خیبر پختونخوا بھجوایا جائے اور ساتھ ہی ایف سی کی خالی نشستوں کو پر کرکے ان کےلئے بہترین تربیت کا انتظام کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے با چا خان یونیورسٹی واقعہ کے شہداءکو20 لاکھ اور زخمیوں کوچار ، چار لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا جبکہ زخمی ہونے والے افرادکے علاج معالجے کے اخراجات بھی صوبائی حکومت مکمل طور پر برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button