خیبر پختونخوا

ناقص سکیورٹی انتظامات پر تعلیمی اداروں کےخلاف مقدمات درج

پشاور (ٹی این این ) سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے بعد سکولز اینڈ کالجز اور دیگر دفاتر کی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کیلئے پشاور پولیس نے باقاعدہ طور پر سروے کیا ۔ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار نے گزشتہ روز مختلف علاقوں مچنی گیٹ ، گلبرگ ، حیات آباد ‘ ٹاﺅن ‘ تاتارا اورپشتہ خر ہ میں سکولز و کالجز اور دفاتر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
ناقص سکیورٹی انتظامات پر 32سکولز دو این جی اواورایک نادرا انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ جب اے پی ایس پر حملہ کیا گیا تو پشاور پولیس نے اس وقت بھی سکولز اینڈ کالجز پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے تھے جس پر سکولز و کالجز کی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے چاردیواری اونچی کرادی اور دیواروں پر خار دار تار لگائے جبکہ مین گیٹ پر سکیورٹی گارڈ ز کو تعینات کردیا گیا تھا لیکن اکثر سکولز اینڈ کالجز پر انتظامات موجود نہیں تھے اور انہی سکول کےخلاف مقدمات بھی درج کرائے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button