خیبر پختونخوا

بٹگرام ضلعی انتظامیہ کا نادار طلبا کے لئے کوچنگ کلاسز کا اہتمام

بٹگرام کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت نہم و دہم میں پڑھنے والے چار سو طلبا کے لئے کوچنگ کلاسز کا اہتمام کیا ہے. اس بارے میں پیکج کی افتتاحی تقریب سینیٹینئیل ماڈل سکول بٹگرام میں منعقد ہوئی جس میں طلبا، والدین، ضلعی افسران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی عمائدین نے حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بٹگرام ضلعی تعلیمی افسر ریاض سواتی کا کہنا تھا کہ ان طلبا کا انتخاب مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے خود کیا ہے اور ان کو ایک ماہ کے اندر اندر کورس دوبارہ پڑھایا جائے گا۔ تقریب میں شریک عمائدین نے ضلعی تعلیمی محکمے کے اس اقدام کا پُرتپاک استقبال کتے ہوئے اسے سراہا ہے اوراس پروگرام کو تعلیمی پیش قدمی کی جانب سنگ میل قرار دیا ہے۔ ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے اس پروگرام میں شریک اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ” یہ صرف ایک ٹیوشن سنٹر نہیں بلکہ ایک تربیتی مرکز ہے۔ ہم نے نقل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔ ان طلبا میں جدید دور سے ہم اہنگی کا شعور بیدار کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت ان کو ان کے مقاصد میں کامیاب بنانا ہے۔ یہ پروگرام احسن اقدام ہے اور اسے جاری رکھنا چاہئے”۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button