خیبر پختونخوا

مانسہرہ: پولیس کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والاگروہ گرفتار

مانسہرہ میں پولیس کی وردیاں پہن کر ڈکیتیاں کرنے والا گروہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ایلیٹ فورس کا ایک نوجوان اور ایم پی اے کا بھتیجا بھی شامل ۔بدھ کی صبح ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

ملزمان پولیس کی وردیاں پہن کر مسلح ڈکیتیاں کرتے تھے اور گھروں میں تلاشی اور چھاپوں کے بہانے گھستے تھے۔اس سلسلہ میں ڈی پی او مانسہرہ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کو تھانہ اوگی پولیس نے گرفتار کیا جن سے اسلحہ نقدی پولیس وردیاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہیں۔ چھ ملزمان عرصہ دراز سے وارداتیں کر رہے تھے۔ دوران تفتیش مزید انکشافات بھی
متوقع ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک پولیس ایلیٹ فورس
کا ملازم اور ایک ایم پی اے کا بھتیجا بھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button