خیبر پختونخوا

ہنگو : تیل و گیس کانیازخیرہ دریافت، مقامی لوگ گیس سے محروم

ضلع ہنگو میں تیل اور گیس کا اور زخیرہ دریافت کیا گیا ہے۔ مول نامی غیر سرکاری پاکستانی کمپنی کے مطابق یہ زخیرہ انارچینہ میں دریافت کیا گیا ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین ہزار بیرل خام تیل اور چار کروڑ کیوبک فُٹ گیس نکالی جائیگی۔ کمپنی کے مطابق اس زخیرے کی دریافت کے ملک میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں اس نئے زخیرے کی دریافت سے قبل انار چینہ، سرکی چنبہ گل اور مینگی خیل دلن سے وفاق کو ملکی ضرورت کا دس فی صد گیس دیا جاتا ہے جس کی مد میں پچھلے سال ضلع کو پینتالیس کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے تیل اور گیس پیدا کرنے والے ضلعے کے چاروں مقامات پر وہاں کے رہائشیوں کو گیس میسر نہیں جب کہ اس سلسلے میں تادم کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں۔ اس مد میں مقامی لوگوں نے کئی دفعہ احتجاج بھی کیا ہے لیکن ان شکایت پر آج کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری اہلکار نے کان تک نہیں دھرا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button