خیبر پختونخوا

اپر دیر: روڈ پر تعمیری کام کی سست روی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

دیر کوہستان اور شیرینگل کے عمائدین نے روڈ پر تعمیراتی کام کی سست روی کے خلاف احتجاجی مظاہری کیا ہے۔ منگل کو بھاری تعداد میں ان علاقے کے باسیوں نے مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑکیں تعمیر کرنے والی صوبائی محکمے نے ان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ چکیاتن سے شیرینگل تک کے روڈ کی تعمیر پچھلے سال کے آخر تک مکل کرلی جائے گی جو کہ ابھی تک خراب پڑا ہے اور تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کے مطابق  آئندہ ہفتے یہ کوہستان سے پشاور پیدل مارچ کرینگے اور وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئےان مظاہرین کا کہنا تھا ہم اس بات پر مجبور ہوگئے ہیں کہ وزیر اعلٰی ہاوس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ مظاہرین نے میڈیا کے زریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button